اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کشمیر ہائی وے پر آزادی مارچ دھرنے کے پنڈال میں نماز جمعہ ادا کی۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے دھرنے میں خصوصی اہتمام کیا گیا، مولانا عزیز الرحمن نے نماز کی امامت کرائی جبکہ مولا نا عبدالغفور حیدری نے جمعہ کی نماز کا خطبہ دیا۔نماز جمعہ کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھی دعا کرائی گئی۔