پشاور ( 92 نیوزرپورٹ) پاکستان کی فضائی حدود بند کیے جانے سے بھارت کی ایک نجی ائیر لائن دیوالیہ ہو گئی ۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 35 روز ہوگئے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاکردی، کرفیو لگا کرکشمیریوں کو گرفتارکیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم اور پاکستانی قوم نے ملکر یکجہتی کا اظہارکیا۔پاکستان اس معاملے پر جارحیت کی جانب نہیں بڑھنا چاہتا اسلئے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا۔ بھارت کیساتھ تجارتی روابط ختم کر دئیے گئے ۔پاکستانی فضائی حدود بند کرنے سے بھارت کو28بلین کانقصان اٹھاناپڑا جبکہ پاکستان کو 8 بلین روپے کا نقصان ہوا ۔ بھارت باز نہ آیا تو ہندوستان کے تمام جہازوں پر پابندی لگا دیں گے ۔