فقیر والی(نامہ نگار )فقیروالی میں عید الاضحی پر نہر میں گرکر 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کی نعش 14 گھنٹوں پر نہر سے مل گئی، والدین بے ہوش ہوگئے ، بچہ دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا،فقیروالی کے علاقہ جادو گر موڑکے وسیم بھٹی کا بیٹا عبد الہادی نہر کنارے بیٹھا کھیل رہا تھا ، وسیم اپنے دوستوں کیساتھ نہر سکس آر میں نہا رہا تھا ، اچانک بچہ نہر میں گر گیا یا اس نے نہر میں خود چھلانگ لگا دی اور وہ نہر میں ڈوب گیا ، والد نے دوستوں کیساتھ بچے کی تلاش شروع کی اور مایوس ہو کرریسکیو کو فون کیا ، ریسکیو نے 14گھنٹے کا طویل آپریشن کیا ، ورثا نے لاہور فورٹ عباس روڈ بھی بلاک کردی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی کہ نہر کو کیوں بند نہیں کیا گیا ، جائے وقوعہ سے 25کلومیٹر دور نہر میں ہی چک نمر433 سکس آر کے قریب پل سے لٹکی ہوئی لاش مل گئی، جس کی اطلاع وہاں پر موجود زمیندار نے لطیف آباد چیک پوسٹ پر دے دی اور پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ورثا کے حوالے کردی۔