لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ نصیبولال نے کہا ہے کہ میری تمام نیک دعائیں اداکارو گلوکار صفدر ماہی اور پروڈیوسر نعیم خان کے ساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہارنصیبولال نے گزشتہ روزنئی پنجابی فلم’’عشق میراانمول‘‘کے گیتوں کی ریکارڈنگ کے موقع پر خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،نصیبولال نے کہا کہ فلم ’’عشق میراانمول‘‘کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے ،انہوں نے کہا کہ میری اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اﷲ پاک فلم ’’عشق میرا انمول‘‘ کو کامیاب کرے کیونکہ اس فلم کی کامیابی میں پوری ٹیم نے بہت زیادہ محنت اورلگن سے اپنا کام کیا ہے ،نصیبولال نے کہا کہ اس فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے ،مجھے امیدہے کہ میرے پرستاروں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے۔