لاہور( این این آئی)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے فلور ملنگ انڈسٹری پر ٹیکسز کے حوالے سے اہم اجلاس آج ( جمعہ) کو طلب کر لیا ۔اجلاس میں حالیہ بجٹ میں عائد کئے گئے ٹیکسز کے بعد فلور ملنگ انڈسٹری کے لئے پیدا ہونے والی مشکلات اور آٹے کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے حوالے سے جائزہ لے کر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔