منیلا( اے ایف پی) سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران فلپائن کی معاشی نمو سست روی کا شکار ہے ۔اپریل جون میں چھ فیصد کا پھیلاؤ تین سالوں میں کمزور ترین شرح نمو رہی ہے جبکہ دس مسلسل سہ ماہیوں میں معاشی شرح نمو چھ اعشاریہ پانچ فیصد رہی ہے ،ادھر بلوم برگ نیوز سروے میں یہ شرح نمو چھ اعشاریہ چھ فیصد رہنے ک پیش گوئی کی گئی تھی۔اکنامک پلاننگ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سست روی پالیسی فیصلوں کی وجہ سے ہیں ۔