لاہور (سپورٹس ڈیسک) فیم آرمی کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس ایف سی نے سبزہ زار فٹ بال کلب کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔ فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے میدان پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں فیم سپورٹس کے احمد نے میچ کے 7ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ میچ کے 37ویں منٹ میں احمد نے ایک اور گول کرکے فیم سپورٹس کی برتری دو صفر کردی۔ فیم سپورٹس نے دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ اور3-0سے فاتح حاصل کی۔