لاہور (شوبز ڈیسک) ٹیلی ویژن کی نئی اداکارہ زباب رانا کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی فنکارہ ہوں، مجھے اداکاری کے لیے کسی اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔اداکارہ زباب رانا نے کہا کہ ہماری سینئر اداکاراؤں نے کس ادارے سے اداکاری سیکھی۔ بشری انصاری، روحی بانو، عظمی گیلانی، شہناز شیخ اور بندیا نے کس سے اداکاری سیکھی تھی؟ فنکار تو پیدا ہوتا ہے ، اسے بنایا نہیں جاسکتا۔ہدایت کار شہود علوی کے مشہور ڈرامے ’میرے خدایا‘ میں علینا کے کردار سے انہیں پہچان ملی۔ انہوں نے کہا کہ شاپنگ مال جاتی ہوں تو مداح سیلفیاں اور آٹوگراف لیتے ہیں تو اچھا لگتا ہے ۔ زباب رانا نے بتایا کہ اُن کے ڈرامہ سیریل ’بندش‘ میں ہانیہ کے روپ کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ دو برس میں تین چار ڈرامہ سیریلزمیں کام کر چکی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ’نصیبوں جلی‘ میں کام کرکے بہت اچھا لگا، مجھے ابتداء ہی میں منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔