اسلام آباد(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت درخواست گزار نجی ٹی وی کے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے پیش نہ ہونے پر بغیرکارروائی آج جمعہ تک ملتوی کردی،عدالت نے سمیع ابراہیم کو بیان قلمبندکرانے کے لئے طلب کر لیا۔