فیصل ا ٓباد ، سیالکوٹ،ساہیوال( سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز) فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول بی اے کا طالب علم تھا، مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ ہلاکت کی ذمہ داری حکمران پر عائد ہوتی ہے ، ریجنل پولیس آفیسرنے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کردیا ہے ، تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے خالد آباد کا رہائشی محمد وقاص اپنے بھائیوں کا کھانا دینے موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شدیدزخمی ہوگیا، الائیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثا کے حوالے کردی ہے ، والد محبوب الہی کا کہنا ہے کہ وقاص پوسٹ گریجوٹ کالج میں بی اے فرسٹ سمیسٹر کاطالب علم تھا اورنہایت محنتی اور لائق طالب علم تھا جس کی ہلاکت کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ، سیالکوٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کر تے ہو ئے 4افراد گرفتار کرلیے گئے ۔سیالکوٹ کالج روڈ پر محمد ندیم اور قاسم شارع عام پر پتنگ بازی کر رہے تھے کہ سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو پتنگیں اور دو پنے ڈور برآمد کر لیے ۔