فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) لیپ ٹاپ سکیم پر وزیر اعظم کی تصو یر کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر نے انکوائری کا حکم دیدیا ہے ، وائس چانسلر کے مطابق اس معاملہ کی ڈاکٹر فرحت عباس انکوائری کریں گے اور انکوائری رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کریں گے ، فلکیس پر تصو یر کے معاملہ کے حوالہ سے ڈائریکٹر ندیم سہیل کے خلاف انکوائری کیجا رہی ہے ۔