ماسکو (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2018ء کا سیمی فا ئنل مر حلہ شروع ہو چکا ہے اور اب میگا ایو نٹ فا ئنل میچ کی جا نب گا مز ن ہے ، اس حوا لے ایو نٹ کے دوران کھیلے گئے میچز میں سے دلچسپ ریکا رڈ سا منے آ نا شروع ہو گئے ہیں،ایو نٹ کے پہلے سیمی فائنل تک 61میچوں میں 158 گول کیئے جاچکے ہیں،سب سے زیادہ 14گول بیلجیئم نے کئے ۔روس کادفاع سب سے موثررہا، 209کھلاڑیوں کویلو اور4کوریڈکارڈ دکھائے گئے ،پہلے سیمی فائنل تک گولوں کی تعدادروس میں جاری فٹبال ورلڈکپ اختتام کے قریب ہے ،پہلے سیمی فائنل تک 61میچوں میں 158 گول کئے گئے ۔جن کااوسط 2.6ہے ،بیلجیئم نے سب سے زیادہ چودہ گول کئے ۔لیکن سیمی فائنل میں فرانس سیہارنے پروہ ناقابل شکست نہیں رہا،روسی دفاع سب سے مضبوطروس کا دفاع سب سے موثررہا۔جس کے کھلاڑیوں نے 259دوسوانسٹھ کلیئرنس اورسیوکئے ۔کامیاب ترین گول کیپرمیکسیکوکے گول کیپر گولیرمواوچوا نی25 گول روکے اور کامیاب ترین گول کیپر ثابت ہوئے ۔یلو اور ریڈکارڈمجموعی طور پر209کھلاڑیوں کویلو اور4 کوریڈ کارڈز دکھائے گئے ۔کولمیبیاکے کارلوس سانچیز 6فال کرنے پرنظم وضبط کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ۔انہیں ایک ریڈ کارڈ بھی جاری ہوا۔برازیل سب سے زیادہ اٹیک کرنے والی ٹیمبرازیل نے سب سے زیادہ 292اٹیک حریف گول پرکئے ۔نیمارجونیئرنے 27 بارحریف ٹیم کے گول میں داخل ہونے کی کوشش کی اور13بارگول کو نشانہ بنایا،برطانوی کپتان مضبوط امیدوارانگلینڈ کے کپتان ہیری کین 6گول کرکے گولڈن بوٹ کے مضبوط امیدوار ہیں۔