ملتان (سپیشل رپورٹر)15ویں چولستان جیپ ریلی 2020 کے لئے ملتان سمیت ملک کے مختلف شہریوں میں رجسٹریشن ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں۔جیپ ریلی میں100سے لگ بھگ کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔بتایا گیا ہے کہ 15ویں چولستان جیپ ریلی 2020ئکے لئے رجسٹریشن ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں۔یہ رجسٹریشن ڈیسک ٹی ڈی سی پی ملتان ،راولپنڈی ، لاہور، بہاولپوراورساہیوال آفس میں قائم کئے گئے ہیں۔ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے دفاترمیں قائم ہونے ان رجسٹریشن ڈیسک پرچولستان جیپ ریلی میں حصہّ لینے والوں کی رجسٹریشن کاعمل آئندہ چند روزتک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ چار روزہ جیپ ریلی 13فروری سے شروع ہوگی ۔ٹی ڈی سی پی کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے اس سال بہتر انتظامات عمل میں لائے جا رہے ہیں اور فوڈسٹریٹ بھی قائم کی جارہی ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 اورمحکمہ صحت کی ٹیمیں بھی موجودہوں گی۔