برلن( آن لائن )مشرقی جرمن شہر لائپزگ میں سینکڑوں افراد نے ایک تارک وطن کی جبری ملک بدری کے خلاف مظاہرہ کیا جو پرتشدد رنگ اختیار کر گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 30 افراد نے پولیس کی اس وین کو روکنے کی کوشش کی تھی، جس کے ذریعے تارک وطن کو ملک بدر کیا جا رہا تھا۔ اس تارک وطن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ قریب پانچ سو افراد لائپزگ میں احتجاج میں شامل ہوئے ۔ بعد میں ان مظاہرین کی جانب سے پولیس پر خالی بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے ۔