اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے قائم نجی ادارے فافن کی جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خیبرپختونخوا میںضم اضلاع میں 27.6فیصد رجسٹرڈ ووٹر زنے اپنے ووٹکا حق استعمال کیا۔ دو دھائیوںسے تنازع کا شکار علاقے میں پر امن انتخابی عمل ہوا اورانتخابات کے حوالے سے کوئی بڑی شکایات موصول نہیں ہوئی۔ووٹرز کی تعداد میں کمی گرم موسم کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے ۔ انتخابات میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آئوٹ 20 فیصد رہا۔ آزاد مبصرین کو انتخابات میں مکمل رسائی دی گئی تھی۔ فافن کے 953 مبصرین نے انتخابات کے دوران انتخابی عمل کا مشاہدہ کیا،فافن کے مبصرین کو 95 فیصد پولنگ اسٹیشنز میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔