لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر ،سپیشل رپو ر ٹر )پولیس نے مقدمہ قتل کی اشتہاری،رکشہ چور گینگ اورپتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے 2001 میں آشنالئیق خاں سے مل کر اپنے شوہرکو قتل کرنے والی ملزمہ سلامہ بی بی کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح جوہر ٹاؤن پولیس نے رکشہ چوری میں ملوث امجد،افضل،افتخار اور طارق کو گرفتار کرکے 3 موٹرسائیکل رکشے ، 4 موٹر سائیکلیں اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرکے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے ۔دریں اثنا شاہدرہ پولیس نے پتنگ سازی و فروشی کے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے ر 205 تیار پتنگیں 250 پتنگیں اور خام مال برآمدکرلیا ہے ۔