سکھر(بیورو رپورٹ)لیبر کالونی سکھر میں قائم قرنطینہ سینٹر میں کرونا مریضوں کا علاج کرنیوالا ڈاکٹر خود نوول کرونا وائرس کا شکار ہوگیا ۔ ڈاکٹر زین العابدین بھیو نے ٹیسٹ پازیٹوآنے پرگھر میں خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔۔ ڈاکٹر زین العابدین کا کہنا تھا کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹرز قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں گھبرانا نہیں۔ میرا ایمان ہے یہ جنگ ہم جیت جائیں گے ۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوپیغام میں کہا کہ ہم حقیقت میں جنگی حالت میں کام کررہے ہیں ،ایک فوجی کی طرح اپنے لوگوں کی حفاظت کررہے ہیں ۔عوام ڈاکٹرز کی دی گئی ہدایات پر عمل کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔انہوں نے اس بات کا عز م کیا کہ صحت مند ہونے کے بعد دوبارہ اپنے فرائض انجام دیں گے ۔