لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف قوال بدر میانداد خان کے صاحبزادہ سکندر بدر میانداد خان نے ریمکس آئٹم ریلیز کردیا۔ ریمکس آئٹم داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے عرس کے موقعہ پر ریلیز کیا گیا جو شائقین میں بہت مقبول ہو رہا ہے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بدر میانداد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے رب نے بہت عزت سے نوازا ہے ۔ میں اپنے باپ کے نقش قدم پر چل رہا ہوں۔