اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن نے 13 ویں قومی ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کو الاٹ کردی ہے یہ چمپئن شپ 25 سے 30 مارچ تک کراچی میں کھیلی جائے گی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایا کہ چمپئن شپ الاٹ کرنے کا فیصلہ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کی۔ اور اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اور پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی مقرر کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے بائولز حصہ لیں گے اور چمپئن شپ میں گیارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر-12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم مارچ سے کھول دی جائے گی اورچمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بائولز اپنے ناموں کا 20 مارچ سے قبل کرواسکتے ہیں ،یہ چیمپئن شپ 30 مارچ تک جاری رہے گی جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔