اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس کل سے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور معیشت پر بحث کی جائیگی ۔ بزنس ہاؤس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی سوموار کو ہی سہ پہر تین بجے سپیکر لاؤنج میں ہو گا جس میں قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاجائے گا،اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کریں گے ، اجلاس میں قومی اسمبلی کی تمام حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شرکت کرینگے