مکرمی !قومی زبان کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے تحریک نفاذ اردو پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جس کا مقصد یہ ہے کہ قومی زبان کو تعلیمی، دفتری اور قانونی طورپر نافذ کرنے کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کرنے کے ساتھ حکومت پر نفاذ اردو کے لیے قانونی و صحافتی ذریعہ سے دبائوبڑھائے گی۔تحریک نفاذ اردو پاکستان نے قلیل مدت میں فعال کردار اداکرتے ہوئے ملک بھر میں قومی زبان کی اہمیت کو اجاگر کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی درج کردی ہے کہ وفاقی حکومت قومی زبان کو نافذ کرنے بارے عدالتی حکم پر عمل نہیں کررہی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ تناپ نے نفاذ اردو کی شعوری مہم کو ہموار کرنے کے لیے دستخطی مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ڈیڑھ کروڑ دستخط حاصل کرکے عدالت عالیہ اور حکومت وقت پر یہ باور کرایا جانا ہے کہ پاکستانی قوم اردو زبان کے نفاذ کے بارے میں متفق و ہم آہنگ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ حکمران بغیر تعطل ملک کے جمیع امور قومی زبان میں انجام دیں۔ ( عتیق الرحمن اسلام)