لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں چار قومی کرکٹرز کے ٹیکس ریٹرنز تاخیر سے جمع کرانے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف بی آر کی درخواست ٹیکس ٹربیونل کو ریمانڈ کردی۔ عدالت نے ٹیکس ٹربیونل فریقین کو دوبارہ سن کر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے ایف بی آر کی طرف سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزارایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ قومی کرکٹ ہیروز محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد اظہر اور مصباح الحق نے تاخیر سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائیں،تاخیر سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کرکٹرز کو جرمانہ عائد کیا گیا، قومی کرکٹرز نے ٹیکس ریٹرنز ای فالنگ کی بجائے مینویل جمع کرائیں، ٹیکس ٹربیونل نے عائد کیا گیا جرمانہ معاف کر دیا،قانون کے مطابق ٹیکس ٹربیونل جرمانہ معاف نہیں کرسکتا،عدالت ٹیکس ٹربیونل کا جرمانہ معافی کا حکم کالعدم قرار دے ۔