لاہور ( 92 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9-5 اگست کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ کھیلا جائے گا، پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ 17-13 اگست کو ایجز باول میں کھیلا جائے گا،جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 25-21 اگست کو ایجز باول میں شیڈولڈ ہے ، پاکستان اور انگلینڈ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میچز مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے کھیلے جائیں گے ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ برطانیہ میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا بھی شیڈول جاری کیا ہے ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹونٹی میچ یکم ستمبر کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں شیڈولڈ ہوگا۔