لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈنے گزشتہ روزایل سی سی اے گراؤنڈ میں سینیریو پریکٹس میچ کھیلا جس میں بیٹسمین ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ سینیریو میچ میں باؤلرز نے اپنے اہداف کا کامیابی سے دفاع کیا۔ میچ کے آغاز سے قبل ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کو ابتدائی 15 اوورز میں 150 رنز بنانے کا ہدف دیا مگر بیٹسمین صرف 106 رنز بنانے سکے دوسرے حصہ میں مڈل آرڈر بیٹسمینوں کو 12 اوورز میں 102 رنز بنانے کا ہدف دیا گیا۔ محمد حفیظ، عثمان قادر، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی نے 12 اوورز میں 100 رنزبنانے دیئے ۔آج قومی ٹیم سکواڈ آرام کرے گا۔