واشنگٹن (92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا، امریکی خام تیل 66 سینٹ مہنگا ہو کر فی بیرل 76.60 ڈالر کا ہو گیا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت بھی 67 سینٹ بڑھ گئی، فی بیرل 79.56 ڈالر پر پہنچ گیا۔امریکہ نے سٹریٹجک پٹرولیم ذخائر سے 50ملین بیرل خام تیل جاری کرنے کا اعلان کردیا۔وائٹ ہائوس کے مطابق امریکہ نے چین،جاپان،برطانیہ اور جنوبی کوریا کیساتھ ملکر اضافی تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا،فیصلہ تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی طرف سے پیداوارمیں اضافے سے انکار کے بعد کیا۔ دریں اثنا چین، جاپان اور بھارت نے تیل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بھارت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈیزل پر دس روپے فی لیٹر کم کردی۔