لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔9نومبر سے شروع ہونے والا میچ 12 نومبر تک جاری رہے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل رائونڈ رابن میچ میں اسٹیٹ بنک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں مدمقابل آچکی ہیں۔ 15سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والے میچ میں ناردرن نے ایک اننگز اور 5 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان جہانزیب سلطان کا کہنا ہے کہ فائنل کا کوئی دبا ئونہیں۔