لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔اقرا عزیز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ لی گئی اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے جس میں شوبز کی یہ جوڑی بے حد خوبصورت لگ رہی ہے ۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سْناتے ہوئے لکھا کہ ’اْن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔دوسری جانب یاسر حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔یاسر نے کیپشن میں لکھا کہ ’اولاد اللہ تعالیٰ کا بہترین تحفہ ہے ،الحمداللہ! ہم بہت خوش ہیں، اْمید کرتے ہیں آپ بھی ہمیں اپنی دْعاؤں میں یاد رکھیں گے ۔