لاہور(نامہ نگار)سرکاری زمین پر قبضہ کر کے ٹرک سٹینڈ بنانے والے مافیا کے خلاف ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کا گرینڈ آپریشن ،قبضہ مافیا کے افراد کو گرفتار کروا کر سرکاری زمین واگزار کروا لی ،تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہوٹل سیل کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ لاری اڈا کی حدود میں فری ڈسپنسری،مسافر خانہ کا کام مکمل کروا لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا بٹ کو اطلاع دی گئی کہ لاری اڈہ کی حدود میں قبضہ مافیا نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے وہاں ٹرک سٹینڈ قائم کر لیا ہے جس پر فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے متعلقہ تھانہ لاری اڈہ کی پولیس کے ہمراہ متعلقہ جگہ پر کاروائی کی گئی جہاں پر قبضہ مافیا کے افراد کو گرفتار کر کے زمین واگزار کروائی گئی ،اس کاروائی کے دوران لاری اڈا بادامی باغ کی حدود میں قائم مہر ہوٹل کو بند کروا دیا گیا جو کہ یر قانونی بنایا گیا تھا جبکہ اسکا سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا ،بعد ازاں احمد رضا بٹ نے ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشن کے تعاون سے بنائی جانے والی فری ڈسپنسری کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری کام کو مکمل کروایا تا کہ ڈسپنسری کو جلد شروع کروایا جائے سکے جبکہ مسافر خانہ میں رنگو روغن کے کام کے ساتھ لاری اڈہ میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر لاری اڈہ کی حدود سے کچڑا اٹھایا جائے تا کہ تعفن سے بچا جا سکے اور خاص طور پر بارشوں کے دوران کیچڑ جیسی صورت حال پیدا نہ ہو ۔