لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کالا شاہ کاکو نیوکیمپس فیز ون پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ایچ ای سی نے ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ میں ایک ارب 77کروڑ 64لاکھ 55ہزار کے فنڈز کی منظوری دی ایل سی ڈبلیویوکالاشاہ کاکونیوکیمپس کافیز ون 3 سال کے دورانیے میں مکمل کیا جائے گافیز ون میں انسٹیٹیوٹ آف انوائرمینٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، نرسنگ اور لا کے شعبہ جات بنائے جائیں گے پراجیکٹ کے تحت اکیڈمک بلاک کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹس ہاسٹلز بھی تعمیر کیے جائیں گے ایل سی ڈبلیویوکالاشاہ کاکوکیمپس سو ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے ،ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر ایل سی ڈبلیو یو نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔خواتین کی ترقی کے لیے پراجیکٹ کی منظوری ایک بڑا سنگ میل ہے ۔ یونیورسٹی میں میڈیکل ، قانون اورانوائرمینٹ اینڈ کلائمیٹ چینج کے شعبوں کے آغاز سے خواتین ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کر سکیں گی ۔اس کامیابی پر تمام فیکلٹی ممبران کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔