نیو یارک(اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں،2028 اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت متوقع ہے ۔سال 2028 کے اولمپکس لاس اینجلس میں شیڈول ہے جہاں کرکٹ کو شامل کرنے کے لئے آئی سی سی نے کام شروع کردیا ہے ۔ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین مائیک گیٹنگ پُرامید ہیں کہ 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کو شامل کرلیا جائے گا۔دوسری طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے بھی اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ2028ء میں کرکٹ اولمپک میں شامل ہوگی۔