لاہور(کلچرل رپورٹر)ہورآرٹس کونسل الحمراء کی گورننگ باڈی کا 63ویں اجلاس الحمراء کمیٹی روم میں منعقد ہواجس کی صدارت چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر الحمراء آرٹس کونسل کے بجٹ 2019/20کی منظوری دی گئی۔