لاہور(اپنے خبر نگار سے ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے انٹر میڈیٹ پارٹ (I-II) ضمنی امتحانات 2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ ضمنی امتحانات میں 37030طالب علموں نے حصہ لیاجس میں سے صرف 13709 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 37.02 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ بورڈ انتظامیہ کے مطابق طلبہ اپنے تفصیلی نتائج ادارے کی ویب سائٹ www۔biselahore۔com سے حاصل کر سکتے ہیں۔ طالب علم موبائل فون پر بذریعہ SMS(80029)بھی رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔