لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز علی الصبح مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی جبکہ گرمی کی شدت بھی کم ہوئی جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزمالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا۔ تاہم میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت، سبی، لاڑکانہ48، جیکب آباد47، دادو اور موہنجوداڑو میں46 لاہور میں 40ڈگری رہا۔