لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء اور لاہورپریس کلب کے زیر اہتمام فیملی کلچرل گالامنعقد کیا جائے گا۔ فیملی کلچرل گالا کامقصد صحافیوں کی فیملیزکو صاف ستھری اور معیاری تفریح فراہم کرنا ہے ۔یہ فیصلہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اظہر علی خان نے کیا۔