لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی ڈرگ ایڈوائزری ٹر ینگ حب اور یاکفین کے زیراہتمام پی ایچ ای سی اور کولمبو پلان کے تعاون سے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹوڈنٹس کی منشیات کے خلاف ایک روزہ یوتھ ٹرینگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں مہمان مقرر کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین، سٹوڈنٹس آفیرز کی انچارج بشرہ ندیم اور سیکالوجیسٹ صائمہ شہزاد نے خصوصی لیکچر دیئے ۔ سید ذوالفقار حسین نے اپنے لیکچر میں کہا کہ خواتین یوتھ کو نشہ اور سگریٹ کیخلاف اپنے اپنے تعلیمی اداروں اور اردگرد کے ماحول میں بھرپور مہم چلاکر مستقبل کے معماروں کو نشہ کے ہاتھوں محفوظ بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں منشیات کیخلاف نئی پالیسی بنانے کی اشد ضرورت ہے جس سے سپلائی اور ڈیمانڈ ریڈکشن پر بہتر طریقے سے کام کرنے میں بین الاقوامی مہارتوں اور تجربوں سے صوبے میں نشہ کو کم کرنے کی پیش قدمی میں اضافہ ہو گا۔