نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے لداخ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم بھارت کی خود مختاری، دفاع، سلامتی اور عوامی بھلائی کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، یوسی برائوزر، کلیش آف کنگز، سی ایم براوزر، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، ہیلو ، لائکی، وڈ میٹ و دیگر شامل ہیں۔