لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار غفار لہری نے اداکار لہری مرحوم کی چھٹی برسی پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لہری مرحوم اپنی ذات میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ان کی اداکاری کو بہت سارے اداکاروں نے کاپی کیا اور شہرت کمائی۔انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں ان کا واحد شاگردہوں۔