لاہور( کرائم رپورٹر) گوالمنڈی میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین ملبے تلے دب کرجاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے ، پولیس اور اور امدادی ٹیموں نے ملبہ ہٹا کرزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ، میو ہسپتال وارڈ کے قریب مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی ، 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی چل بسیں، ایک ماہ کا آفتاب اور ایک سالہ آمنہ زخمی ہوگئے ، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ، مکان کی چھت لکڑی کی تھی اور بارش کا پانی کھڑا ہونے سے وزنی ہوکر گر گئی۔