کولمبو (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ بالر لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ جلد ہی اس کا اعلان کریں گے ۔ لاستھ ملنگا طویل عرصے سے قومی ٹیم سے باہر ہیں اور حالیہ مہینوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی انہیں موقع نہیں دیا گیا جس سے وہ کافی دلبرداشتہ ہیں۔ لاستھ ملنگا نے بورڈ کے روئیے سے دلبرداشتہ ہو کر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان وہ جلد کریں گے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر قومی فرائض سرانجام دینے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔