لاہور(اشرف مجید) لاہورکے لئے 16 نئی میٹرو بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں باقی 48بسیں رواں ماہ کے آخر پہنچیں گی ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تمام میٹرو بسیں لاہور پہنچنے تک کمپنی کو روٹ لائسنس جاری نہ کرنے کا عندیہ دے دیا ،تمام بسیں لاہور پہنچنے کے بعد پرانی بسوں کو بند کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق کمپنی ویڈا کی جانب سے منگوائی 16نئی میٹرو بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں باقی48بسوں کو پاکستان کے لئے روانہ کیا جانے کا امکان ہے ، نئی میٹرو بسیں کراچی پہنچنے پر کمپنی کی جانب سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے ، اتھارٹی کی جانب سے کمپنی کو اگاہ کیا گیا ہے کہ جب تک تمام 64میٹرو بسیں لاہور پہنچ نہیں جاتی ہیں اور انکی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہوتا ہے اس وقت تک کمپنی کو بسوں کا روٹ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی پرانی کمپنی البراک کی بسیں بند کی جائیں گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل مینیجر عذیر شاہ نے روزنامہ 92نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نئی میٹرو بسیں جب تک لاہور نہیں پہنچ جاتی ہیں پرانی بسیں بند نہیں کی جائیں گی اس حوالے سے کمپنی کو کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد نئی میٹرو بسیں لانے کے لئے اقدامات کریں۔