لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پہلے لاہور سپر کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پری کوارٹر فائنل میچ میں البلال کلب نے آئیڈیل کلب کو آٹھ وکٹ سے ہراکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آئیڈیل کلب نے 177 رنز بنائے ۔ البلال کلب نے مطلوبہ سکور دو وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے آٹھ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ رائو خیام نے چھ چھکوں کی مدد سے 66 رنز، الفت رسول نے 47 رنز بنائے ۔ کاشف سلیم نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔