لاہور ،گوجرانوالہ(اپنے خبر نگار سے ،نمائندہ خصوصی) لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لاہور میں کامیابی کا تناسب 53.21،گوجرانوالہ میں 56.29فیصد رہا۔لاہور میں 1,70,104طالب علموں نے امتحانات میں حصہ لیا جس میں سے 90,510امیدوار کامیاب رہے ،چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چوہدری محمد اسماعیل نے رزلٹ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق طالب علموں کو امتحانی نتائج شفاف اور بروقت مہیا کرنا ہمارا فرض ہے یہی وجہ ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار گریڈنگ سسٹم کے ساتھ آر۔ایل(رزلٹ لیٹ)فری نتائج کا اعلان مقررہ وقت پر کیا ہے ۔دریں اثنا گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بورڈ کے کنٹرولرا متحانات پروفیسرناصر محمود اعوان نے بتایا کہ امتحان میں مجموعی طورپر147599اُمیدوار شامل ہوئے جن میں سے 83081 کامیاب قرار پائے ، شرح تناسب56.29 فیصد رہی، پری میڈیکل گروپ بوائز میں7960 اور گرلز23507 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب5507 اور17160 کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب69.18 اور73فیصد رہی۔ ہیومینٹیز گروپ بوائز میں18203 اورگرلز38236 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب6919 اور22192 کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب38.01 اور58.03فیصد رہی۔جنرل سائنس گروپ بوائز میں13231 اورگرلز12823 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب5315 اور7391 کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب40.17 اور57.64فیصد رہی۔کامرس گروپ بوائز میں8275 اورگرلز5983 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب2894 اور3753 کامیاب قرار پائے ۔ اس طرح اُن کی شرح تناسب34.97 اور62.73فیصد رہی۔ پری انجینئرنگ گروپ بوائز میں 11958 اورگرلز7084 اُمیدواران نے شرکت کی جن میں سے بالترتیب7860اور5090 کامیاب قرار پائے ۔