لا ہو ر (میا ں رؤف )صوبہ بھر کی جیلو ں میں کرونا وائر س کے بچا ؤ کیلئے ایس او پیز جا ری کر دئیے گئے ،و زیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدا یا ت پر جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داری تمام ریجنل ڈی آ ئی جیز اور سپر نٹنڈنٹس جیل پر ہو گی جسکی باضابطہ ر پو ر ٹ آ ئی جی جیل خا نہ کی وساطت سے حکو مت کو بھجوائی جا ئے گی ۔ڈی آ ئی جی رینج لا ہو ر کی زیر نگرا نی ایک کنٹرول روم بنا یا جا ئے گا جو کرونا کے بچا ؤ کے حوا لے جا ری احکا ما ت پر عمل درآمد کی روز انہ کی بنیا د پررپو رٹ مر تب کریگا ،کنٹرول روم گر یڈ 18کے افسر کی نگرا نی میں راؤنڈ دی کلا ک کا م کرے گا ڈیو ٹی کیلئے 8،8گھنٹے کی تین حصوں میں جیل سٹا ف کی تعینا تی کی جا ئے گی ،ہر جیل میں 4کمروں پر مشتمل ایک ایمر جنسی قر نطینہ یو نٹ بنا یا جا ئے گا ،ہر کمر ے میں 2،2بیڈ لگا ئیں جا ئیں گے 8بیڈ قیدیو ں کیلئے مختص کئے جا ئیں گے ۔اس حوالے سے آ ئی جی جیل خا نہ جا ت شاہد سلیم بیگ نے روزنا مہ 92نیو ز سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے وا لے جیل کے وارڈر سے لے کر اعلیٰ افسران کے خلا ف سخت محکما نہ ایکشن لیا جا ئے گا ۔