لندن(این این آئی، نیٹ نیوز)برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے کیریئر کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے آخری ڈرامہ سیریز سوٹس میںایکمرتبہ پھر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شہزادی میگھن ڈرامے کی ایک قسط میں آخری مرتبہ جلوہ گر ہونگی۔اس قسط میں میگھن کی بطور ریچل زین اپنے بوائے فرینڈ مائیک روز کیساتھ شادی کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائیگا جب وہ حاملہ ہونگی اور برطانیہ میں اپنے شوہر کیساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہونگی۔پروڈکشن کمپنی این بی سی یونیورس اس اقدام سے ڈرامے کی ریٹنگ بڑھانا چاہتی ہے اور میگھن کے کردار ادا کرنے پر وہ انکے فلاحی ادارے کو کروڑوں ڈالرز کا عطیہ دیگی۔اگر ایسا ہوا تو میگھن برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہونگی جو شادی کے بعد ٹی وی پر جلوہ گر ہونگی۔