لاہور(گوہر علی)صوبائی وزیر جنگلات،ماہی پروری او ر تحفظ جنگلی حیات محمدسبطین خان نے کہاکہ لکڑی چور مافیاسے نمٹنے کے لئے ملازمین کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے ،جنگلوں میں آگ لگنے کوروکنے کے لئے جدید آلات کا استعمال کیا جائے گا ،پنجاب میں کنکریٹ پراجیکٹ کے بجائے گرین پراجیکٹ متعارف کرائیں گے ،بحرین سمیت دیگر ممالک سے مچھلی برآمدات کے لئے رابطے کررہے ہیں ،فوگ کے دورن عوام کو مفت درخت فراہم کئے جائیں گے ،کوئی ملازم مالی بے ضابطگی میں پایا تو اس کا کیس خود نیب کو بھیجوں گا، روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کو سرسبز بنانے کے لئے وزیرا عظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کریں گے ۔جنگلات سے ہی جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہوگا ،جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے نئے قوانین وضع کریں گے ،ماہی پروری میں نجی شعبہ شعبہ کے تعاون سے انقلاب لائیں گے ،کئی ممالک کے سرمایہ کاروں سے مچھلی کی برآمدات کے لئے بات چیت جاری ہے ۔ سالانہ ترقیاتی پرورگرام ماہرین کی مشاورت سے بنایا جائے گا ،چڑیا گھر عوام کے لئے سب سے سستی تفریح ہے ۔