طرابلس (این این آئی )لیبیا میں ہلال احمر کی ٹیم نے سرت شہر میں ایک اجتماعی قبر کا پتا چلایا ہے جس سے اب تک 100 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ فی الحال اس امر کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا یہ لاشیں کن لوگوں کی ہیں تاہم زیادہ امکان یہ ہے کہ داعش جنگجوئوں کی ہوسکتی ہیں جو کچھ عرصے تک اس شہر پر قابض رہے ہیں ہلال احمر کے امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ سرت کی اس اجتماعی قبر سے اب تک 100 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں مگر یہ تعداد زیادہ ہوسکتی ہے ،بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبر کی مزید کھدائی جاری ہے وہاں سے مزید افراد کی لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے ۔