لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈری ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کی تدفین کے تیسرے روز بھی ان کے گھر تعزیت کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی بھی کی گئی اور ظہر کے بعد اجتماعی دعا کی گئی جس میں کرکٹ شائقین، دوستوں اور عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز قومی ہاکی فیڈریشن کے عہدیدا ر و ںاوردیگرسپورٹس شخصیات تعزیت لئے مرحوم کے گھر آئیں ۔ انہوں نے عبدالقادر کے بیٹوں سے تعزیت کی۔ اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔