لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجار ت میاں اسلم اقبال سے ٹینریز ایسوسی ایشن قصور کے صدر میاں شان الٰہی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ۔وفد نے لیدر انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیرنے لید ر انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیدر انڈسٹری سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے ، اسے بند نہیں ہونے دیںگے۔قصور میں ٹینریز کے لئے مختص 250 ایکڑ ایریا کو ڈ ویلپ کیا جائے گا ۔دریں اثناء صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کا دورہ کیا اور بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں فنی تعلیمی بورڈ کے مالی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بورڈ کے تحت ہونیوالے امتحانا ت میں فیل ہونیوالے بچوں کیلئے امتحان دینے کے مواقع بڑھانے کی منظوری دی گئی ۔امتحان دینے کے چانسز دوسرے تعلیمی بورڈوں کے مطابق کر دیے گئے ۔ پنجا ب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے فنی تعلیمی اداروں کو ایک چھت تلے لایا گیا ہے ۔