بیجنگ (شوبز ڈ یسک ) چین کے دار الحکومت بیجنگ میں بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریز کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم "گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز"کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔ہدایتکارمائیکل ڈاؤٹری کی اس فلم میں اداکار بریڈلے وائٹ فورڈ، ملی بوبی براؤ ن ، وارا فر میگا ، کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔مینامی ایچکا وا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچتی ہے ۔فلم گاڈزیلا؛ کنگ آف دی مونسٹرز31مئی کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔