کٹھمنڈو( آن لائن )نیپال بھارت کے سامنے ڈٹ گیا،زمین پر دعویٰ چھوڑنے سے انکارکردیا ،لپو لیکھ میں قبضے کے معاملے پر بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں ۔نیپالی وزیر اعظم کے پی شرما کا کہنا ہے کہ آبائو اجداد کی زمین کی حفاظت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس کی سرزمین پر جس سڑک کی تعمیر کی ہے ، وہ زمین بھارت کو لیز یا کرائے پر تو دی جاسکتی ہے لیکن اس پر دعوی نہیں چھوڑا جاسکتا ہے ۔ نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا جس میں سابق وزرا اعلی نے بھی شرکت کی تھی۔نیپال مزدور کسان پارٹی کے ممبر پارلیمان پریم سوال نے اس میٹنگ کے بعد بتایا وزیر اعظم نے سبھی رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بھارت کی حمایت میں اس زمین پر اپنا دعوی نہیں چھوڑیں گے ۔